مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کرنول،نندیال ہائی وے کے قریب سومایاجوپلی علاقہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس نے آٹو کو ٹکرمار دی، آٹو میں13افراد سوار تھے جن میں سے7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 2کی ہسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 آٹو رکشاغلط سمت سے آرہے تھے ،2آٹوزمحفوظ طورپر جانے میں کامیاب رہے جبکہ ایک آٹوکا بس سے تصادم ہوگیا۔مرنے والوں میں زیادہ تر ضعیف اور بیمار افراد تھے جو علاج کی غرض سے ہسپتال جارہے تھے ۔
ہندوستانی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1881685
آپ کا تبصرہ